سانگھڑ عدالتی حکم پر نجی جیل پر چھاپہ36ہاری بازیاب

خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، عدالت نے مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی


Nama Nigar June 13, 2013
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ نے موہن لال کی درخواست پر پیرول مل پولیس کو حکم دیا کہ زمیندار علی عمرانی کی مبینہ نجی جیل میں قید کسانوں کو بازیاب کرایا جائے. فوٹو: فائل

KARACHI: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر پیرومل پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین وبچوں سمیت36ہاریوں کو بازیاب کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ نے موہن لال کی درخواست پر پیرول مل پولیس کو حکم دیا کہ زمیندار علی عمرانی کی مبینہ نجی جیل میں قید کسانوں کو بازیاب کرایا جائے، جس پر پولیس نے کنڈیاری کے نواحی گاؤںمرید خان پر چھاپہ مار کر زمیندار کی نجی جیل میں قید گینو مل، شیوا آسن ،ھمنن،پپی، بچو مل،لاکھو مل،پارو سمیت 36 ہاریوںبازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔



عدالت نے انھیں مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی ۔کسانوں نے بتایا کہ وہ مذکورہ زمیندار کے پاس 2برس تک کاشت کاری کرتیرہے، لیکن معاوضہ دینے کے بجائے زمیندار نے انھیں ہی لاکھوں روپے کا مقروض بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں