میٹرک بورڈ نے300طلبا کو اسکالر شپ کی منظوری دیدی

دسویںجماعت کے 150طلبہ اور150طالبات کو15لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی،فی طالب علم 5 ہزار ملیں گے


Staff Reporter June 13, 2013
دسویںجماعت کے 150طلبہ اور150طالبات کو15لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی،فی طالب علم 5 ہزار ملیں گے فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلبا کی حوصلہ افزائی اور معاونت کیلیے اسکالر شپ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

جس کے تحت بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت کے امتحانات میں 45فیصد یااس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے طلبا کودسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مد میں اسکالرشپ فراہم کی جا ئے گی،بورڈ کی سیکریٹری حور مظہرکے مطابق بورڈ کی شرائط کے تحت اسکالر شپ کے اجرا میں قوائد وضوابط کوترجیح دی گئی ہے اور اسکروٹنی کے بعد طلبہ وطالبات کے ناموںکی منظوری دی گئی ہے۔



اسکالرشپ کی منظوری کے لیے بورڈ میں'' پاورٹی کم میرٹ اسکالرشپ'' کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین فصیح الدین خان نے کی، ڈی او ہیڈکوارٹرکے علاوہ دیگراراکین اجلاس میں شریک ہوئے، سیکریٹری بورڈ حورمظہرکے مطابق اجلاس میں دی گئی منظوری کے تحت 5ہزارروپے فی طالب علم کو اسکالرشپ کی مد میں دیے جائیں گے۔

اجلاس میں 300 طلبہ کو15لاکھ روپے کی اسکالر شپ دینے کی منظوری دی گئی جس میں 150طلبہ اور150طالبات کا انتخاب کیا گیا ، اسکالرشپ کا اجرا طلبہ کے نویں جماعت کے مارکس اور ان کے گھروں کی ذرائع آمدن کی بنیاد پرکیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں