جامعہ کراچی ’’ماسٹرز ایوننگ پروگرام‘‘ کے داخلوں میں تاخیر

ڈگری کلاسز کے نتائج جاری نہ ہونے کے سبب داخلے غیرمعمولی تاخیرکاشکارہوئے


Staff Reporter June 14, 2013
ڈگری کلاسز کے نتائج جاری نہ ہونے کے سبب داخلے غیرمعمولی تاخیرکاشکارہوئے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں شعبہ امتحانات اورشعبہ ایوننگ پروگرام کے درمیان رابطے کے فقدان اورمتعلقہ محکمے کی جانب سے ڈگری کلاسز کے نتائج جاری نہ ہونے کے سبب ''ماسٹرزایوننگ پروگرام ''کے داخلے غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوگئے۔

جامعہ کراچی کی ایوننگ پروگرام کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وسط جون تک ماسٹرزایوننگ پروگرام کے داخلوں کااعلان سامنے آیا ہے اورنہ ہی داخلوں کا آغاز ہوا ہے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی جانب سے ڈگری کلاسز کے امتحانی نتائج کااجرا بھی تاحال نہیں ہوسکاجبکہ امتحانات جنوری میں ہوئے تھے، بی کام (ریگولر، پرائیویٹ)، بی اے (ریگولر؍پرائیویٹ)اوربی ایس سی کے فائنل ایئرکے نتائج جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کے سبب ایوننگ پروگرام اپنی داخلہ پالیسی کااعلان نہیں کرسکا، ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ ایوننگ پروگرام کی انتظامیہ نے خود بھی اس سلسلے میں کوئی تیاری شروع ہی نہیں کی ہے۔



تاحال ماسٹرزپروگرام کے پراسپیکٹس کامسودہ تیارہواہے نہ ہی پراسپیکٹس چھاپا گیاہے اور نہ ہی ماسٹرزپروگرام کے حوالے سے کوئی داخلہ پالیسی ترتیب دی گئی ہے جس کے سبب 5ماہ قبل ڈگری کلاسز کاامتحان دینے والے بی کام ،بی اے اوربی ایس سی کے طلبہ وطالبات دہری اذیت کاشکارہیں، طلبا ایک جانب نتائج کے اجرا کی تاخیر سے ذہنی اذیت سے دوچارہیں جبکہ دوسری جانب ایوننگ پروگرام کے تحت ماسٹرزکے داخلے نہ شروع ہونے کے سبب ان کی بے چینی میں اضافہ ہورہاہے،''ایکسپریس''نے جب ناظم امتحانات سے رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ اتواریاپیرکوبی کام ریگولرکانتیجہ جاری ہوجائے گاجبکہ ایوننگ پروگرام کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹرابوذرواجدی کے مطابق آئندہ اتوارتک داخلوں کااعلان کردیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں