ٹریول ایجنٹ اور ٹور کمپنیوں کا رمضان المبارک کیلیے عمرہ پیکیجز کا اعلان

ٹکٹوں کی مد میں 65سے 70ہزار روپے وصولی، بکنگ جاری، ملکی تاریخ کا مہنگا ترین عمرہ ہوگا.


Online June 17, 2013
ٹکٹوں کی مد میں 65سے 70ہزار روپے وصولی، بکنگ جاری، ملکی تاریخ کا مہنگا ترین عمرہ ہوگا. فوٹو: فائل

امسال ماہ رمضان میں ملکی تاریخ کا مہنگا ترین عمرہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنٹ اور ٹور کمپنیوں نے ماہ رمضان کیلیے عمرہ پیکجز کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اپرول اور ویزہ لگوائی 60ہزار روپے تک وصول کی جارہی ہے جبکہ ٹکٹوں کی مد میں 65سے 70ہزار روپے میں ماہ رمضان کیلیے بکنگ کی جارہی ہے۔ سعودی حکومت نے امسال ماہ رمضان میں رش کنٹرول کرنے کیلیے رمضان میں آنیوالے زائرین کو صرف 15دن کیلیے اجازت دی ہے، امسال ماہ رمضان میں عمرے پر جانیوالے زائرین صرف اور صرف اپرول اور ویزے کیلیے 60ہزار روپے جبکہ سعودی ایئرلائن 65سے 70ہزار پی آئی اے 63سے 65ہزار امارات شاہین ودیگر ایئر لائنز نے حج کرائے کیلیے 60ہزار روپے تک کی 15دن کی بکنگ کی جارہی ہے۔



ٹریول ایجنسیاں صرف جدہ سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کی ٹرانسپورٹ فراہم کرینگی جبکہ عمرے پر جانیوالے زائرین اس کے علاوہ اپنی ذاتی رہائش لیں گے۔ ذرائع کے مطابق امسال عمرے پر جانیوالے زائرین پر فی کس 1لاکھ 60ہزار روپے کے قریب خرچہ آئیگا جبکہ کھانے پینے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارات بھی اس کے علاوہ ہونگیں۔

مقبول خبریں