ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد کمی

11 ماہ میں ایک لاکھ 7ہزار 253،گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک لاکھ 41ہزار گاڑیاں بکیں، پاما.


APP June 17, 2013
11 ماہ میں ایک لاکھ 7ہزار 253،گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک لاکھ 41ہزار گاڑیاں بکیں، پاما۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جولائی تا مئی 2012-13 (گیارہ مہینوں ) کے دوران ایک لاکھ7ہزار 253گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ 41ہزار 15گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔



پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 2013 کے دوران 10384 جبکہ مئی 2013 میں 11787 گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں