پٹاخوں میں شامل سلفر اور فاسفورس بچوں کیلیے نقصان دہ ہیں ماہرین طب

پٹاخوں کے شور سے بچوں کی سماعت متاثرہوتی ہے،طبی مسائل کے ساتھ ساتھ آلودگی جنم لیتی ہے, ماہرین طب.


Staff Reporter June 17, 2013
پٹاخوں کے شور سے بچوں کی سماعت متاثرہوتی ہے،طبی مسائل کے ساتھ ساتھ آلودگی جنم لیتی ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کوپٹاخے چلانے سے روکیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ماہرین طب نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پراستعمال کیے جانیوالے پٹاخوں سے طبی مسائل کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی جنم لیتی ہے۔

پٹاخوں میں استعمال کیے جانیوالے سلفر،فاسفورس سمیت دیگرمختلف کیمیکلز سے فضامیں مزیدکیمیکلزشامل ہوجاتے ہیں جو دمے اورسانس لینے والے مریضوں کو جانوںکیلیے خطرات کاسبب بنتے ہیں، پٹاخوں سے اٹھنے والے کیمیکلز کا دھواں انسانی جسم میںسانس لینے سے شامل ہوتا ہے جس سے نظام تنفس، پھیپھڑوں اور امراض سینے کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں، ماہرین طب نے کہاکہ پٹاخوں میںاستعمال کیے جانے والے سلفراورفاسفورس سمیت دیگر کیمیکلزشامل ہوتے ہیں جوچھوٹے بچوںکے ہاتھوں میں لگتے ہیں اور انگلیوں سے کیمیکلز منہ میں جاتے ہیں۔



ماہرین طب کا کہنا تھا کہ پٹاخوں سے شور وغل کی آلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کی سماعتیں شدید متاثرہوتی ہیں کیونکہ نوزائیدہ بچے بہت ہی حساس نوعیت کے ہوتے ہیں جوپٹاخوںکی خوفناک آوازوں سے شدید متاثر ہوتے ہیں، بچے سہم بھی جاتے ہیں اورکم عمری میں ڈروخوف کاشکار رہنے لگتے ہیں، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ کم عمری میں بچوںکے ذہنوں میں ڈروخوف سے بچے احساس محرومی کا شکار ہوجاتے ہیں اورمعمولی سی آواز کے ساتھ بچے اچھل جاتے ہیں، پٹاخوں سے نکلنے والی آوازیں ان بچوں کی نہ صرف سماعت متاثر کرتی ہیں بلکہ ڈروخوف کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین طب نے کہاکہ ان پٹاخوں سے نکلنے والے دھویں انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہوتے ہیں دھویںکے ساتھ ساتھ مختلف کیمیکلز دھواں بن کر فضامیں شامل ہوتا ہے اور یہ آلودہ ہوائیں انسانی جسم میں داخل ہوکر سانس، امراض سینہ اور پھپھٹروںکیلیے نقصان دہ ہوتے ہیں جبکہ دھواں سے دمے کے مریضوںکوتکالیف کاسامنا کرنا پڑتا ہے، ان ماہرین نے والدین سے کہاکہ شب برأت کے موقع پر پٹاخے جلانا کسی طورپر درست نہیں جبکہ سائنسی اعتبار سے انتہائی مضر صحت ہوتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کوپٹاخے چلانے سے روکیں، دیگر ماہرین نے بتایا کہ پٹاخوں سے بچوںکے جھلس جانے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس سے بچوں کی زندگیاں بھی خطرات میں پڑجاتی ہیں جبکہ پٹاخے آنکھ میں لگ جانے کی صورت میں بچوں کی بنیائی بھی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں