اداکارعلی ظفر اورگلوکارشفقت امانت علی خان بھارت روانہ

علی ظفر اپنی زیرتکمیل شوٹنگ میں حصہ لینگے جب کہ شفقت امانت فلم کے گیت ریکارڈ کرنے کے ساتھ میوزک پروگرام میں بھی۔۔۔


Showbiz Reporter June 18, 2013

پاکستان کے معروف گلوکارواداکارعلی ظفر اورگلوکارشفقت امانت علی خان اپنے پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے بھارت روانہ ہوگئے۔

جہاں علی ظفر اپنی زیرتکمیل شوٹنگ میں حصہ لینگے جب کہ شفقت امانت فلم کے گیت ریکارڈ کرنے کے ساتھ میوزک پروگرام میں بھی پرفارم کرینگے۔روانگی سے قبل ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے علی ظفرکا کہنا تھا کہ مقررہ شیڈول کے مطابق بھارت جارہاہوں جہاں پرزیرتکمیل فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگا جب کہ ایک ایونٹ آرگنائزنگ ادارے کے ساتھ میوزک کنسرٹس کے معاملات کوبھی حتمی شکل دونگا۔ دوسری جانب شفقت امانت کا کہنا تھا بالی وڈ فلموں کے لیے گیت کی ریکارڈنگ اورمیوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے بھارت جارہاہوں۔

انھوں نے کہاکہ بھارت میں قیام کے دوران میں ایک میوزک کمپنی کے ساتھ البم ریکارڈ کرنے کا معاہدہ بھی کرونگا ۔میوزک کمپنی البم کو بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میںبیک وقت ریلیز کرے گی جب کہ البم کے ویڈیو بھی بنائے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں