فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کے لیے سب کو حصہ ڈالناہوگامعمررانا

سب متحد ہوجائیں توفلم انڈسٹری کو سالوں میں نہیں مہینوں میں پاؤں پر کھڑا کیاجاسکتاہے،معمررانا


INP June 18, 2013
سب متحد ہوجائیں توفلم انڈسٹری کو سالوں میں نہیں مہینوں میں پاؤں پر کھڑا کیاجاسکتاہے،معمررانا فوٹو : فائل

فلم اسٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کے لیے کوئی ایک شخص کافی نہیں سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا' حکمت عملی کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

معمر رانا نے کہا کہ مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ اگر ہم سب فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے ایک ہو جائیں تو سالوں میں نہیں مہینوں میں انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کر کے دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے۔



ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف دھڑا دھڑ فلمیں بنانے سے کام نہیں چلے گا فلموں میں معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں