جیاخان خودکشی کیسسلمان صفائی دینے میدان میں آگئے

خوامخواہ کیس میں گھسیٹاجارہاہے، کسی کو تعلقات ختم کرنے یا بنانے کا نہیں کہا، سلمان خان


Online June 18, 2013
خوامخواہ کیس میں گھسیٹاجارہاہے، کسی کو تعلقات ختم کرنے یا بنانے کا نہیں کہا، سلمان خان فوٹو: فائل 

بھارتی اداکارہ جیا خان کے کیس میں نام لیے جانے پرسپر اسٹارسلمان خان صفائی دینے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

بالی ووڈمیں خبر عام تھی کہ سلمان خان نے ہی جیا خان کے دوست سورج پنچولی کو اس سے تعلقات ختم کرنے کی نصیحت کی تھی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر جیا خان نے خود کشی کر لی۔



سلمان خان نے پہلی بار اس معاملے کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے بالی وڈ سپر اسٹار کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی کسی کو تعلقات ختم کرنے یا بنانے کی نصیحت نہیں کی انھیں خوامخواہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے سلمان خان سورج پنچولی کو جلد ہی اپنی ہوم پروڈکشن میں کاسٹ کرنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں