ہمارے ڈراموں کی کہانیاں ہمیشہ معیاری رہی ہیںبہروزسبزواری

نجی چینلززیادہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ کی دوڑ میں چند ادارے معیار پر توجہ نہیں دے رہے،بہروزسبزواری


Cultural Reporter June 18, 2013
نجی چینلززیادہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ کی دوڑ میں چند ادارے معیار پر توجہ نہیں دے رہے،بہروزسبزواری فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار بہروز سبزواری نے کہا پی ٹی وی نے اپنے دور میں ہمیشہ اچھا اور معیاری ڈرامہ پیش کیا۔

،آج بھی ہمارے ڈرامے بہت معیاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اسے فیملی کے ہمراہ دیکھنا پسند کرتے ہیں،اب کیونکہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور پاکستان میں نجی چینلز بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ بھی زیادہ ہوچکا اس مقابلہ کی دوڑ میں چند اداروں نے معیار پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے فرق پڑا ہے لیکن ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نئے لکھنے والوں کی وجہ سے بہت بڑی تبدیلی آئی ہے،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا اب بہت زیادہ ڈرامے دکھائے جانے کی وجہ سے فنکاروں کو کسی بھی کردار میں وہ اہمیت نہیں مل جو ماضی میں ملا کرتی تھی۔



انھوں نے کہا فلم کے شعبہ میں بھی اب نئے لوگوں کے آنے سے بہتری آنے کی امید ہے جو لوگ ان دنوں فلمیں بنا رہے ہیں ان کی سوچ بہت مثبت ہے اور وہ اسی جذبہ سے کام کررہے ہیں پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اس کا کھویا ہوا مقام مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں