بندوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ڈی سی مٹیاری

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کی ہدایت، فوجی افسران کے ہمراہ دریاکا دورہ


Nama Nigar June 18, 2013
ڈی سی نے آبپاشی افسران کو ہدایت کی کہ مقامی باشندوں کی جانب سے بندوں پرلگائے گئے کٹ فوری طور پر بند کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی نے پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ ضلع مٹیاری سے گزرنے والے دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے ساتھ 100 کلو میٹر طویل بندوں کی مضبوطی کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بندوں کی مضبوطی کا80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، ڈی سی نے آبپاشی افسران کو ہدایت کی کہ مقامی باشندوں کی جانب سے بندوں پرلگائے گئے کٹ فوری طور پر بند کروائیں جبکہ ریونیو اور پولیس افسران بندوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کرنل کلیم کریم، میجر شاہد اقبال، کیپٹن عامر حیات، ایس ڈی او آبپاشی امتیاز مورائی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اڈیرو لعل اسکیپ،



جکھری ڈھورو، مٹیاری لوپ، باؤ ڈیرو ڈھورو، سیکھاٹ، خیبر ڈھورو، کلیان، خانوٹ ڈھورو، بھانوٹ ڈھورو، ہالا اسپر، اولڈ فتح پور، نیو فتح پور اور سعید آباد پرانا کا دورہ کیا اور بندوں کی مضبوطی کے جاری کام کا معائنہ کیا ۔ دورے کے دوران ڈی سی نے کہا کہ شدید بارشوں یا سیلابی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں