حمزہ قتل کیس میں دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ چالان عدالت میں جمع

ابتدائی تفتیش مکمل،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکی رائےپردہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کیا گیا،ملزم شعیب طلب،عمل خان کےوارنٹ جاری.


Staff Reporter June 18, 2013
فوٹو: فائل

حمزہ قتل کیس کی تفتیش مکمل قتل کی واردات کو دہشت گردی قرار دے کر چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

پیر کو حمزہ قتل کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر حمید خان نے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی جانچ پڑتال اور اسپیشل پبلک پراسیکیویٹر کی رائے کے بعد انسداد دہشت گردی کی ایکٹ کا اضافہ کرتے ہوئے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں جمع کرادیا ہے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث انچارج جج نے چالان سماعت کیلیے منظور کرلیا۔



فاضل عدالت نے جیل میں قید مشتاق،محمد ادریس،عابد حسین کے پروڈکشن آرڈ جاری کیے ہیں اور یکم جولائی کو ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کیلیے جیل حکام کو ہدایت جاری کردی ہے،فاضل عدالت نے ضمانت پر رہا مقدمے میں نامزد شعیب نوید اور اسکے والد نوید احمد کو بھی یکم جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں،فاضل عدالت نے مفرور ملزم عمل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

چالان میں5 چشم دید گواہوں سمیت 22 گواہوں کا انداراج کیا گیا ہے چالان میں مسماۃ مناہل کو بھی گواہ بنایا گیا ہے،استغاثہ کے مطابق 27 اپریل کو مقتول حمزہ احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ مقامی کیفے گئے تھے اسی اثنا میں ملزم شعیب نوید اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ وہاں پہنچا اور سیکیورٹی گارڈ نے ملزم کی ایما پر فائرنگ کرکے مقتول حمزہ احمد کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں