شہر سے 3ٹارگٹ کلرز سمیت 75ملزمان گرفتار

ٹارگٹ کلر نعمان علی کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے،ڈبل سواری پر4افرادگرفتار


Staff Reporter June 18, 2013
ٹارگٹ کلر نعمان علی کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے،ڈبل سواری پر4افرادگرفتار. فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 75 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کورنگی بلال کالونی سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کامران عرف ڈاکٹر اور آصف عرف گوگا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ، رضویہ پولیس نے رضویہ سوسائٹی سے پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر نعمان علی عرف کالا کوگرفتار کرکے9 ایم ایم پستول برآمد کر لی، ادھر مختلف تھانوں کی حدود میں 51 چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 43 ملزمان کو گرفتار کرکے ہتھیار برآمد کرلیے ، ڈبل سواری پر 4 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔



دوسری جانب سندھ رینجرزکی بھاری نفری نے کالعدم تنظیموں کے کارندوںکی موجودگی کی اطلاع پر پیرکو نادرن بائی پاس ، خدا کی بستی ، ڈالمیا ، 89 ایکسچینج لانڈھی ، مہران ٹائون،کورنگی ، سعدی ٹائون اور ماڈل کالونی میں چھاپے مارے، ٹارگٹڈ کارروائیاں میں 29 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے کر 34 ہتھیار برآمد کیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں