کراچی سمیت 6 شہروں کیلیے7ارب 12کروڑ کے خصوصی پیکیجز

رقم حیدرآباد،بینظیرآباد،لاڑکانہ، سکھراورمیرپورخاص کیساتھ لیاری کے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوگی


Business Reporter June 18, 2013
رقم حیدرآباد،بینظیرآباد،لاڑکانہ، سکھراورمیرپورخاص کیساتھ لیاری کے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوگی. فوٹو فائل

سندھ کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد ، لاڑکانہ، سکھر اورمیرپورخاص کے ساتھ لیاری کے لیے بھی اسپیشل پیکیج کے تحت7ارب 12کروڑ94لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی7پرانی اور7نئی اسکیموں کیلیے 2ارب 59 کروڑ96لاکھ روپے، حیدرآباد ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت 4پرانی اسکیموں کیلیے 40 کروڑ90لاکھ روپے،شہید بے نظیرآباد پیکج کے تحت 5پرانی اور 3 نئی اسکیموں کے لیے ایک ارب 69کروڑ 97لاکھ روپے، لاڑکانہ پیکج کے تحت 11پرانی اور 3نئی اسکیموں کے لیے ایک ارب 42لاکھ روپے، لیاری پیکج کے تحت 9پرانی اور7نئی اسکیموں کے لیے 59کروڑ 95لاکھ روپے، سکھر پیکج کے تحت 21پرانی اور 19نئی اسکیموں کے لیے 43کروڑ 50لاکھ روپے، میرپورخاص پیکج کے تحت 2نئی اسکیموں کے لیے 38کروڑ 23لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔



کراچی پیکج کی نئی اسکیموں میں حلقہ 252 کے کوریڈور زون VIIکے لیے سڑک کی تعمیر،ملیر 15پر 3لین کے فلائی اوور کی تعمیر، ملیر ہالٹ پر 3لین کے فلائی اوور کی تعمیر، صفورا چورنگی سے سعدی ٹائون تک 3 کلو میٹر سڑک کی تعمیر، ملیر ہالٹ پھاٹک سے سعودآباد تک 1.5 کلو میٹر سڑک کی تعمیر و مرمت، چشمہ گوٹھ بن قاسم ٹائون میں 3کلو میٹر سڑک کی تعمیر، شفیق موڑ پر سڑک کی چوڑائی کے لیے مختص رقوم شامل ہیں۔