عوام کوسستے آٹے کی فراہمی کیلیے گندم پردی گئی سبسڈی برقرار

بجٹ میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے گندم پر 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی


Business Reporter June 18, 2013
بجٹ میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے گندم پر 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی فوٹو: فائل

عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لیے گندم پر دی جانے والی سبسڈی برقراررکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے گندم پر 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 3ارب ایک کروڑ50لاکھ روپے کی سبسڈی رکھی گئی تھی جسے کم کرکے 3ارب 50 لاکھ روپے کردیا گیا۔