سندھ میں 3لاکھ نوجوانوں کومختلف شعبوں میں تربیت دینے کا ہدف مقرر

3لاکھ نوجوانوں کومختلف شعبوں میں تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ وہ ہنرحاصل کرکے روزگار حاصل کرسکیں،قائم علی شاہ


Staff Reporter June 18, 2013
ملٹری قوانین پرنظرثانی،سپریم کورٹ کادائرہ فاٹا تک بڑھانے،کراچی میںامن قائم کرنیکی قراردادیں ، فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام عالمی بینک اور جاپان سوشل ڈیولپمنٹ فنڈکے تعاون سے آئندہ 5سال بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

اور اس پروگرام کے تحت 3لاکھ نوجوانوں کومختلف شعبوں میں تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ وہ ہنرحاصل کرکے روزگار حاصل کرسکیں، اس بات کااعلان وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیرکو اپنی بجٹ تقریر میں کیا۔انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کے لیے حکومت سندھ نے مالی سال 2013-14 کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔ عالمی بینک و دیگرڈونرایجنسی کی معاونت اس کے علاوہ ہوگی۔ 2012-13 میں ہم نے ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا۔

سندھ حکومت نے شہیدبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی طرزپر صوبے میں بھی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے لیے آئندہ مالی سال 2013-14کے بجٹ میں2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ صوبے کے شہری مراکز میں غریب افرادکو80 سے120گزکے50ہزارپلاٹس مفت تقسیم کیے جائیں گے، ان پلاٹس کے بنیادی انفرااسٹرکچرکیلیے ایک ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت بھی75کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں