شعیب ملک نے بھارت کے لیے رخت سفر باندھ لیا

شعیب ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کسی وقت بھی متوقع ہے


Abbas Raza October 29, 2018
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شعیب ملک کی شمولیت کا فیصلہ صورت حال دیکھ کر ہوگا فوٹو: فائل

کینگروز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کا مشن مکمل ہونے کے بعد شعیب ملک نے بھارتی شہر حیدرآباد روانگی کے لئے تیار ہیں۔

اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کے منتظر آل راؤنڈر کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارت میں اپنے آبائی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہیں، شعیب ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کسی وقت بھی متوقع ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بدھ کو شیڈول پہلے میچ سے ہوگا، آل راؤنڈر یو اے ای میں واپسی کا فیصلہ حیدرآباد کے ہسپتال میں زچہ اور بچہ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں