مزارات ودرگاہوں کی تزئین وآرائش کیلیے 197667ملین روپے

رقم تعمیر ومرمت،توسیع وبحالی،جاری کاموں کی تکمیل اورسیکیورٹی پرخرچ ہوگی


Staff Reporter June 18, 2013
رقم تعمیر ومرمت،توسیع وبحالی،جاری کاموں کی تکمیل اورسیکیورٹی پرخرچ ہوگی فوٹو: آن لائن/ فائل

صوبہ سندھ کے بجٹ میں مزارات اور درگاہوں کی تزئین وآرائش، تعمیر ومرمت اور توسیع سمیت مختلف جاری منصوبوں کے لیے 197.667ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ضلع حیدرآباد کی تزئین وآرائش کے لیے 6کروڑ 67لاکھ 19ہزار روپے رکھے گئے ہیں، درگاہ حضرت مخدوم نوح سرورہالہ فیزٹو کی کے لیے 75لاکھ، روضہ مبارک احمدشاہ لکیاری ولیج مہرشاہ تعلقہ سعیدآباد ضلع مٹیاری کی تعمیر کے لیے 3کروڑ 21 لاکھ، درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی بھٹ شاہ ضلع مٹیاری کی تعمیر وتوسیع کے لیے 60لاکھ 11ہزار روپے، صوبے میں درگاہوں، مساجد، مزاروں اور مسافرخانوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی کے کاموں کے لیے 97لاکھ 29ہزار روپے، مخدوم محمدہاشم ٹھٹھوی اکیڈمی مکلی ضلع ٹھٹھہ کی تعمیر کے لیے 43لاکھ 64ہزار روپے،



درگاہ خیرالدین شاہ ضلع سکھر کی مرمت وتزئین و آرائش کے لیے 82لاکھ 56ہزار روپے، ضلع خیرپور درگال لانگ فقیر میں مسافرخانہ اور مسجدکی تعمیر کے لیے 67لاکھ 73ہزار روپے، سیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندر کی ری ڈیویلپمنٹ کے لیے 5کروڑ روپے، درگاہ مزارحضرت صدرالدین شاہ جامشوروکے بقیہ کاموں کی تکمیل کے لیے 61لاکھ 48ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 5کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔