دھنوش اور نیل نتن مکیش کا 21 جون کو آمنا سامنا ہوگا

فلمیں ’’شارٹ کٹ رومیو‘‘ اور ’’رانجھنا‘‘ بھارت اور پاکستان میں ایکساتھ ریلیز ہونگی


Cultural Reporter June 19, 2013
’’رانجھنا‘‘ کے مقابلے میں’’شارٹ کٹ رومیو‘‘ کو باکس آفس پرن قصان ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش اور تامل سپراسٹار دھنوش کا 21 جون کو آمنا سامنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 21 جون کو ماہ رواں کی دوبڑی فلمیں ''شارٹ کٹ رومیو'' اور ''رانجھنا'' ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ جن میں ''شارٹ کٹ رومیو'' نیل نتن مکیش، پوجا گپتا اورامیشاپاٹیل کی فلم ہے جس کے میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا جب کہ ڈائریکٹر سوسی گینشن ہیں جن کے کریڈٹ پر چار تامل فلمیں ہیں اور یہ پہلی ہندی فلم ہے جب کہ دوسری فلم ''رانجھنا'' جس میں سونم کپور کے مقابل تامل سپراسٹار اور رجنی کانت کے جوائی دھنوش مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔



مذکورہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان ہیں اور جس کے گانے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں جس کا ایک گانا ''رانجھنا'' پاکستانی سنگر شیرازاپل کی آواز میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ''رانجھنا'' بیک وقت ہندی اور تامل زبان میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق ''رانجھنا'' کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہاہے اس کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے اس سے قبل ''تینو ویڈ منو'' جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔

ان کی رائے میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں فلموں کو بیک وقت ریلیز کرنا کسی طرح سے بھی مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ''رانجھنا'' کے مقابلے میں ''شارٹ کٹ رومیو'' کو باکس آفس پر کافی نقصان ہوسکتا ہے جس سے نیل نتن مکیش اور امیشا پاٹیل کے کیرئیر پر سوالیہ نشان لگا دیگی۔ یہ دونوں فلمیں بھارت اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں بیک وقت ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں