ودیا بالن خواتین کے لیے مثالی شخصیت ہیں ویوک اوبرائے

اپنی طاقت منوانے اور کامیابی کی خواہاں خواتین کو ودیا بالن سے متاثر ہونا چاہیے


APP June 19, 2013
اپنی طاقت منوانے اور کامیابی کی خواہاں خواتین کو ودیا بالن سے متاثر ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

اداکار ویوک ابروئے نے اداکارہ ودیا بالن کو کامیاب اور بااختیار خاتون مانتے ہوئے انھیں دوسری خواتین کے لیے مثالی شخصیت قرار دیدیا۔

اداکار ویوک ابروئے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے نزدیک اداکارہ ودیا بالن خواتین کے لیے ترقی اور بااختیار ہونے کی مثال ہیں۔ اداکارہ نے سال 2005ء میں فلم پری نیتا سے کیریئر کا آغاز کیا۔ فلم ''ہے بے بی'' اور قسمت کنکشن کے فلاپ ہونے کے بعد اداکارہ زوال پذیر ہوئیں۔ انھیں فلموں میں کام ملنا بند ہوگیا تھا۔



اس کے باوجود اداکارہ ودیا بالن نے ہمت نہ ہاری اور کوششیں جاری رکھیں، بالآخر انھیں فلم ''یا'' میں اہم کردار نبھانے کا موقع ملا۔ اس کے بعد انھوں نے سیٹ پر ہٹ فلمیں دیں۔ آج ان کو بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ کا خطاب حاصل ہے۔ وہ خواتین کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں جو کیریئر میں کئی نشیب و فراز آنے کے باوجود ثابت قدم رہیں اور بالآخر خود کو بہترین اداکارہ کے طور پر منوایا۔انھوںنے مذید کہا کہ اپنی طاقت کا لوہا منوانے اور کامیابی کی خواہاں خواتین کو اداکارہ ودیا بالن سے متاثر ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں