نرگس کا نام اور کام ہمیشہ بھارتی فلم اسکرین پرزندہ رہے گا

1929 کو پیدا ہوئیں، 6 سال کی عمر میں فلم ’’تلاش حق‘‘ میں کام کیا


Cultural Reporter June 19, 2013
سنیل دت سے شادی کے بعد عروج کے دور میں انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرلی۔ فوٹو: فائل

ادکارہ نرگس کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں جب بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی فلمی تاریخ لکھی جائے گی.

اس میں ادکارہ نرگس کانام سر فہرست نظر آئے گا یہ اعزاز بھی کم فنکاروں کو حاصل ہوتا کہ جنھوں نے اپنا پورا دور عزت اور وقار کے ساتھ گزارا ہو،فلم انڈسٹری میں نرگس کو بے حد عزت اور احترام سے دیکھا جاتا تھا وہ انتہائی نفیس اور ملنسار خاتون تھیں ان کے پورے کیرئیر میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جب ان کردار پر کوئی انگلی اٹھی ہو کیونکہ وہ اپنے کام سے جنون کی حد تک پیار کرنے والی فنکارہ تھیں وقت کی پابندی کے لیے مثال کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔



ادکارہ نرگس جن کا اصل نام فاطمہ راشد تھا یکم جون1929 کو پیدا ہوئیں،ان کی پہلی فلم تلاش حق تھی جس میں انھوں نے6سال کی عمر میں کام کیا تھاجب وہ 14 سال کی تھیں تو انھوں نے فلم تقدیر میں کام کیا جو 1943 میں بنائی گئی تھی1940 اور50 کے درمیان ان کی فلموں برسات، انداز، آوارہ، دیدار، شری420چوری چوری، سپر ہٹ ہوئیں، جنھوں نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے،نرگس نے ادکار دلیپ کمار اور راج کپور کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیاان کی دیگر مشہور فلموں میں تمنا، تقدیر، ہمایوں، میلہ، انوکھا پیار، انجمن، مینا بازار، یادیں، عدالت، شکست، انہونی، شیشہ قابل ذکر ہیں۔

فلم ساز ہدایت کار محبوب کا ڈرامہ مدر انڈیا کو 1957 میں اسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔انھیں رات اور دن، آدمی میں نیشنل ایوارڈ دیا گیا جب کہ 1967 میں انھیں بہترین ادکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،ادکارہ نرگس نے اپنے عروج کے دور اس وقت کے مشہور ادکار پروڈیوسر سنیل دت سے 1958 میں شادی کرلی،اور فلم انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرلی، ادکاری نرگس نے شادی کے بعد اپنا فلمی کرئیر ختم کرکے ایک ایسی مثال قائم کی کہ جس نے بہت سے آنے والوں کا ایک اچھا پیغام دیا کہ اچھی گھریلو زندگی گزارنے کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے، ان کی دوبیٹیاں نرما دت،پریا دت اور ایک بیٹا سنجے دت ہے کہ جنھوں بھارتی فلم انڈسٹری شاندار ادکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی،ادکارہ نرگس کا نام اور ان کا کام ہمیشہ بھارتی فلم اسکرین پرزندہ رہے گا کیونکہ ایسی فنکارہ صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں