کمرشل تھیٹر کی بحالی کی جدوجہد شروع کردی فنکار

تھیٹر نے عزت اور مقام دیا اسے ختم نہیں ہونے دینگے، خادم حسین، شکیل صدیقی اور دیگر


Cultural Reporter June 19, 2013
تھیٹر نے عزت اور مقام دیا اسے ختم نہیں ہونے دینگے، خادم حسین، شکیل صدیقی اور دیگر۔ فوٹو: فائل

کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے کراچی میں کمرشل عوامی تھیٹر کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ دوسال سے کراچی میں کمرشل عوامی تھیٹر نہیں ہورہا تھا جس پر فنکاروں اور پروڈیوسرز نے آواز بھی اٹھائی لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی سینئر ہدایت کار خادم حسین اچوی، شہزاد عالم، سید فرقان حیدر، صدیق راجہ، وکیل فاروقی طویل عرصہ سے تھیٹر کی بحالی اور اسے زندہ رکھنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔



ادکاروں میں شکیل صدیقی، رؤف لالہ، ذاکر مساتنہ، ولی شیخ، سلیم آفریدی، پرویز صدیقی اور دیگر فنکاروں نے بھی کراچی کے تھیٹر کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد ازجلد بحال کرنے کے لیے متعدد بار کوششیں کیں لیکن کراچی کی خراب صورتحال کی وجہ سے وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن اب ایک بار پھر تھیٹر سے وابستہ ان ہی فنکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسے نہ ضرور بحال کرنے کی کوشش کریں گے بلکہ عوام کا اعتماد بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، اگر ہم سب متحد ہوکر کام شروع کریں گے تو ہم ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں