زرعی تحقیقاتی ادارے کے چوکیداروں پر تشدد کیخلاف مظاہرہ

ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد ڈی جی ریسرچ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا، تحفظ کا مطالبہ


Nama Nigar June 19, 2013
زخمیوں کو ٹنڈو جام اسپتال سے طبی امداد کے بعد حیدرآباد اسپتال روانہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

زرعی تحقیقاتی ادارے کے چوکیداروں پر تشدد کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق زرعی تحقیقاتی ادارے کے ماڈل فارم کے 2 چوکیداروں غلام اکبر بالادی اور راشد جسکانی کو رات گئے 6 مسلح افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹنڈو جام اسپتال سے طبی امداد کے بعد حیدرآباد اسپتال روانہ کردیا گیا۔ واقعے کے خلاف زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے سارینگا سندھ کے صدر علی روشن چنا، مرید کلیری، ظفر راجپوت اور ضامن کلیری کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا دیا۔



رہنمائوں نے کہا کہ ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کروائی جائے۔ اس موقع پر زرعی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عطا حسین سومرو نے کہاکہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں