فنڈز کی عدم فراہمی عباسی شہید اسپتال اور270ڈسپنسریوں میں دواؤں کی قلت

اسپتالوں میں ایکسرے فلمیں، لیبارٹری و سرجیکل سمیت دیگر طبی سامان کی بھی کمی،مریضوں کو حصول علاج میں دشواریاں.


Staff Reporter June 19, 2013
شام کے اوقات میں چلنے والے طبی مراکز بند،عباسی اسپتال کو 13 کروڑ کے بجائے ایک سال بعدصرف 2 کروڑ دوائوں کی مد میں جاری. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال اور270 ڈسنپسریوں میں دواؤں کی قلت کے باعث مریض پریشان ہیں،عباسی شہید اسپتال کو ایک سال بعدصرف 2 کروڑ روپے دواؤں کی مد میں جاری کیے گئے ہے۔

شام کے اوقات میں چلنے والے طبی مراکز مکمل بند کردیے گئے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں، میٹرنٹی ہومز، صحت کے بنیادی مراکز میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کوئی رقم جاری نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے پورے سال ان تمام اسپتالوں میں دواؤں کا بحران رہا ، اسپتالوں میں ایکسرے فلمیں، لیبارٹری و سرجیکل سمیت دیگر طبی سامان بھی نہیں تھا عباسی سمیت دیگر اسپتالوں میں مریضوںکو بھی دوائیں دینا بندکردی گئی تھیں ، بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت کراچی میں چلنے والی 270 ڈسپنسریاں میں ادویات اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال کردی گئیں، ان میں سے شام کے اوقات میں چلنے والے تمام صحت کے مراکز بندکردیے گئے، ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر حکام نے چپ ساد رکھی ہے۔

بلدیہ کے ماتحت اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے ادویات کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے اور اپنی مددآپ کے تحت اسپتال چلائے جارہے ہیں ، عباسی شہید اسپتال سمیت کراچی میں13بڑے اسپتال ،270 ڈسپنسریاں اورمیٹرنٹی ہومز ہیں ان اسپتالوں میں ختم ہونے والے مالی سال میں بجٹ کی عدم فراہمی سے اسپتالوں کی کارکردگی متا ثرہوکر رہ گئی ہے اور مریضوں کو حصول علاج میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ذرائع کے مطابق ان اسپتالوں میںگزشتہ 2 سال سے دوائیں سپلائی نہیں کی جارہی ہیں ،عباسی شہیدا سپتال کے انتظامی ذرائع کے مطابق اسپتال میں ڈھائی سال سے دواؤں کی سپلائی نہیں کی جارہی ہیں جبکہ بجٹ میں اسپتال کے لیے دواؤں کی مد میں 13 کروڑ روپے سالانہ مختص کیے جاتے ہیں۔



ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 سال سے دواؤں کیلیے ٹینڈرز جاری کیے جارہے ۔ہیں لیکن ٹینڈرز میں کامیابی حاصل کرنے والی فرموں نے دواؤں کی سپلائی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ سابقہ شہری حکومت نے ادا ئیگیاں نہیں کی اس لیے مزید دوا ئیں سپلائی نہیں کی جا سکتیں ، عباسی شہید اسپتال ، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، سوبھراج میٹرنٹی ہومز، لیپروسی اسپتال منگھوپیر ، رفیقی شہید اسپتال، گذدرآباد اسپتال ،گزری میٹرنٹی ہومز، سولجربازارمیٹرنٹی ہومز،کارڈیک سینٹرشاہ فیصل، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر اسپتالوں میں دواؤں کا شدید بحران پیدا ہوگیا، ان اسپتالوں میں ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر طبی سامان بھی ناپید ہے ،بلدیہ کی270 ڈسپنسریوں میں بھی ادویات ختم ہوچکی ہیں ان میں سے بیشتر ڈسپنسریوں کوبند کردیا گیا جبکہ شام کے اوقات میں چلنے والی ڈسپنسریاں بھی بند کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ کے ماتحت چلنے والے متعددمیٹرنٹی ہومزبھی غیر فعال پڑے ہیں، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مریضوں اورانتطامیہ کے درمیاں تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں