ریلوے آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار 2ٹرینوں کے انجن فیل

کوئٹہ ایکسپریس کا انجن گھوٹکی،زکریا ایکسپریس کا فیروزہ میں فیل ، مسافروں کا احتجاج.


Numaindgan Express June 19, 2013
کوئٹہ ایکسپریس کا انجن گھوٹکی،زکریا ایکسپریس کا فیروزہ میں فیل ، مسافروں کا احتجاج. فوٹو: فائل

TOKYO: ملک بھر میں ٹرین آپریشن ٹھیک ہونیکی بجائے ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے خراب ہوتا جا رہا ہے ۔

لاہور ڈویژن سمیت دیگر شہروں کے درمیان آنے جانے والی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں ۔ ریلوے انجنوں کی کمی کی وجہ سے ریل گاڑیوں کا لیٹ ہونا معمول بن چکا ہے ۔ گھوٹکی کے قریب سرحد ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی کوئٹہ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔



جس کے باعث ٹرین2 گھنٹے تک اسٹیشن پر کھڑی رہی ۔ عوام ایکسپریس کو میرپور ماتھیلو اور سندھ اور پنجاب کی طرف جانے والی ٹرینوں کو ڈہرکی اور دیگر اسٹیشنوں پر روکا گیا ۔ اس موقع پر مسافروں نے ریلوے حکام کیخلاف احتجاج بھی کیا ۔ بعدازاں روہڑی سے متبادل انجن منگواکر کوئٹہ ایکسپریس کو اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس10 گھنٹے لیاقت پور اسٹیشن اور 2گھنٹے فیروزہ اسٹیشن پر کھڑی رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں