الیکشن کمیشن نے پی ایس 12شکارپورکے انتخابات کالعدم قرار دیدیے

کامیاب امیدوارکی نااہلی کے بعدکارروائی، دوبارہ انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا.


INP June 19, 2013
عدالت نے کامیاب امیدواراللہ ڈنو بھائیو کوجعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے حلقہ پی ایس 12شکارپور میں کامیاب امیدوار کی نااہلی کے بعد انتخابات کالعدم قرار دیدیے،دوبارہ انتخابات کاشیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔

منگل کوالیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلقہ پی ایس 12 سے کامیاب امیدواراللہ ڈنو بھائیو کوعدالت نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔



کامیاب امیدوارکی نااہلی کے باعث انتخابات دوبارہ کرائے جائینگے۔ الیکشن کمیشن پی ایس 12 شکارپورمیں دوبارہ انتخابات کیلیے جلد شیڈول جاری کریگا۔