پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے حافظ نعیم الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں، مظاہرین


Staff Reporter November 01, 2018
عالمی قوتوں کے دباؤ پر فیصلہ تبدیل ہوا،دردانہ صدیقی،حافظ نعیم الرحمن۔ فوٹو:فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے۔

نیو ایم اے جناح روڈ پر آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اورجماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ عدالت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا، آسیہ کو ملک سے فرار کرانے کی سازش اور کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود آگے بڑھیں اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں، آسیہ کی رہائی کا فیصلہ سنانے والے سانحے بلدیہ کے مجرموں کو سزا کیوں نہیں دیتے،جمعہ کو بھرپور یوم احتجاج منایا جائے گا

مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ ،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید نے بھی خطاب کیا،احتجاج مظاہرے میں عدالتی فیصلے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے سے پورے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،31اکتوبر غازی علم دین کی شہادت کے دن کے موقع پر یہ فیصلہ کیاگیا،ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت اور اس کے سربراہ جو مختلف درباروں میں جاکر تو سر جھکاتے ہیں وہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے پرستار ہونے کا ثبوت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں