انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی پر چوٹ لگ گئی

لاہیرو کمارا کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرتے ہوئے بین اسٹوکس اپنی کہنی پر چوٹ کھا بیٹھے۔


Sports Desk November 01, 2018
لاہیرو کمارا کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرتے ہوئے بین اسٹوکس اپنی کہنی پر چوٹ کھا بیٹھے۔ فوٹو : فائل

سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون سے 2 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی زخمی ہوگئی۔

پریکٹس میچ میں بیٹنگ کے دوران لاہیرو کمارا کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرتے ہوئے بین اسٹوکس اپنی کہنی پر چوٹ کھا بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں 10 رنز پر ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، انجری کی نوعیت کے بارے میں جاننے کی کوشش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو پہلے ہی سری لنکا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں انجرڈ جونی بیئر اسٹو کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں