سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کی سفارشات حکومت کو بھیج دیں

نکاح فارم میں فیملی پلاننگ سے متعلق مشاورت کالازمی اندراج،وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورسزکی سفارش


Numainda Express November 01, 2018
اقلیتوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،پشاورہائیکورٹ کیلاش قبیلے کی جائیدادکیس کا ایک ماہ میں فیصلہ دے،عدالت عظمیٰ۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے عدالتی کمیٹی کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے سفارشات میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورسزکی تشکیل، دس ارب کے فنڈز دینے،لیڈی ہیلتھ ورکرزکو خاندانی منصوبہ بندی اورزچگی سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر معلومات فراہمی شامل ہے۔ٹاسک فورسز میں وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت، تعلیم ، خزانہ ،آبادی کے وزرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل کرنیکا کہا گیا۔

سفارشات میں کہا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی خدمات تک سب کو یکساں رسائی یقینی بنائی جائے ۔ فیملی پلاننگ کی خدمات تمام اداروں میں لائی جائیں اورتمام نجی اہسپتالوں میں بھی مشاورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مردوں کی رہنمائی کیلیے مرد موبلائزرزکے کیڈرکو فعال کرنیکا بھی کہا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کو سالانہ 10ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کیساتھ ساتھ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو خاندانی منصوبہ بندی کا بجٹ دگنا کرنیکی سفارش کی ہے ،سپریم کورٹ نے پشاورہائیکورٹ کوکیلاش قبیلے کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس کا ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیتے از خود نوٹس کیس نمٹادیا،چیف جسٹس نے کہا اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے دین میں اقلیتوں کے بارے میں خاص احکامات ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کیلاش قبیلے کی چراہ گاہ کی زمین پر قبضہ کی شکایت ہے۔مقامی ایم پی اے نے بتایا کیلاش برداری پر مذہب تبدیلی کا کوئی دباؤ نہیں،کیلاش قبیلے کی تعداد 4500 ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس نے سماعت ختم ہونے کے بعد مقامی ایم پی اے کے ذریعے کیلاش قبیلے کو سلام بھیجا۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سروسز اہسپتال لاہورمیں لفٹس لگانے کے معاملے کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں