سیمی فائنلز اور فائنل ٹائی ہونے پر فاتح کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا

موسم نے فیصلہ کن معرکے کی اجازت نہ دی تو دونوں ٹیمیں ہی چیمپئن قرار پائیں گی


Sports Desk June 20, 2013
موسم نے فیصلہ کن معرکے کی اجازت نہ دی تو دونوں ٹیمیں ہی چیمپئن قرار پائیں گی۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز اور فائنل میں مقابلہ ٹائی ہونے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپر اوور پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے سیکشن 21.10.2 کے تحت اگر سیمی فائنلز میں مقابلہ ٹائی ہوگیا تو پھر فائنلسٹ کے فیصلے کیلیے سپر اوور کھیلا جائے گا لیکن اگر موسم نے سپر اوور کی اجازت نہیں دی تو پھر جو ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پر ہوگی وہی آگے جائے گی۔



اسی طرح فائنل میں بھی مقابلہ ٹائی ہونے پر سپر اوور ہوگا لیکن اگر موسم نے اس کی اجازت نہیں دی یا پھر بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تب دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔ جمعرات کو بھارت اور سری لنکا میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں علیم ڈار اور رچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ نائجل لانگ تھرڈ، ای ین گولڈ فوتھ امپائر اور کرس براڈ ریفری ہونگے۔ فائنل کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں