شہریوں پرگولیاں چلانے والوں کامحاسبہ ہوگاصدر محمد مرسی

انھوں نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیاہے جوگزشتہ برس...


INP August 18, 2012
کسی شہری یاشخصیت کواعلیٰ ترین ایوارڈدیناصدر کا آئینی حق ہے،وفدسے گفتگو. فوٹو اے ایف پی

مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے واضح کیاہے کہ حکومت کی طرف سے کسی فوجی یا سول عہدیدار کو دیا گیا ایوارڈ اس سے سوال جواب اور تفتیش کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا،انقلاب کے دوران ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شہریوں پرگولیاں چلانے والوں کامحاسبہ ضرورہوگا۔

جمعے کوایوان صدرمیں سیاسی رہنماؤں اورمختلف مکاتب فکرکے نمائندہ وفود سے بات کرتے ہوئے صدرمرسی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ سابق وزیردفاع فیلڈمارشل محمد حسین طنطاوی کوریاست کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اورسابق آرمی چیف جنرل سامی عنان کوتمغہ جمہوریت اس لیے نہیں دیاگیاکہ ان سے کسی مسئلے پرباز پرس نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیاہے جوگزشتہ برس مظاہروں کے دوران قتل عام کی تحقیقات کرے گی۔ صدر مرسی نے کہاکہ کسی شہری، سرکاری یاغیرسرکاری شخصیت کو ریاست کااعلیٰ ترین ایوارڈ دیناصدرکاآئینی اور قانونی حق ہے۔