نہری پانی کی قلت کے خلاف آبادگار کا مظاہرہ

فصلیں تباہ ہوگئیں،آبپاشی کے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، اعجاز حسین


Numainda Express June 21, 2013
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نصیر ڈویژن کینال سے نکلنے والی شاخوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا جائے۔ فوٹو: اسرارالحق/ فائل

ملکانی شریف بدین کے آبادگار اعجاز حسین نے نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ نصیر سب ڈویژن خیرپور گنبوہ سے بنگار، آئل پور سمیت6 نہروں میں بڑے آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔

جس کے باعث چھوٹے آبادگاروںبھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا۔ متعدد بار محکمہ آبپاشی کے افسران کو شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے باعث چھوٹے آبادگار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔



انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نصیر ڈویژن کینال سے نکلنے والی شاخوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کر کے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے۔