نوابشاہ ایپکا کا ای ڈی او ہیلتھ کیخلاف احتجاج جاری

احتجاجی ریلی، مختلف علاقوں میں گشت، کلرکس کی بلاجواز معطلی کیخلاف نعرے


Nama Nigar June 21, 2013
شرکا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔

KARACHI: ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بہادر کھیڑوکے خلاف ایپکا کا احتجاج جاری۔

تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بہادر کھیڑوکی مبینہ بدعنوانیوں اور آفس سپرنٹینڈنٹ محمداسلم خاصخیلی سمیت دیگر کلرکس کو بلا جواز معطل کیے جانے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نواب شاہ کی جانب سے صوبائی صدر اسد اللہ درانی، مرکزی نائب صدر نذیر احمد تنویر، ضلعی صدر فقیر محمد ڈاہری اور ضلعی جنرل سیکریٹری محمد خان بروہی کی قیادت میں محکمہ صحت کے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔



نذیر احمد تنویر، اسد اللہ درانی، فقیر محمد ڈاہری، محمد خان بروہی، ٹھاکر لکھیر، عمران قریشی اور دیگر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ڈاکٹر بہادر کھیڑو کو معطل کیا جائے اور محکمہ میں کی گئی کروڑوں روپے کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے اور اسلم خاصخیلی سمیت کلرکوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مطالبات پوریہونے تک ایپکا کا احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں