آئی سی سی میٹنگسبحان ہی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

چیئرمین ذکا اشرف کی معطلی کے بعد بورڈکو چند مشکل فیصلے کرنے کا چیلنج درپیش


Sports Reporter/Abbas Raza June 21, 2013
چیئرمین ذکا اشرف کی معطلی کے بعد بورڈکو چند مشکل فیصلے کرنے کا چیلنج درپیش فوٹو: فائل

آئی سی سی میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کیلیے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو ہی بھیجنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی معطلی 24جون تک برقرار رکھے جانے کے بعد پاکستان کو چند مشکل فیصلے کرنے کا چیلنج درپیش ہے، عدالتی احکامات کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے سابق کپتان ماجد خان،کمنٹیٹر چشتی مجاہد اور سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوممتاز حیدر کے نام وزیر اعظم کو بھجوا دیے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو قائم مقام چیئرمین مقرر کربھی دیا گیا تو25جون کو شروع ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔



میٹنگ میں فل ممبرز بورڈ کوکھیل کی عالمی باڈی کو اپنے سیٹ اپ میں حکومتی مداخلت میں کمی اور آزادانہ حیثیت کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دینی ہے، بیشتر معاملات سے ناواقف عبوری چیئرمین پی سی بی میں جمہوری سیٹ اپ لانے کی کہانی سنائے گا تو کیا تاثر قائم ہوگا؟ بورڈ کے کئی عہدیدار اس فکر مندی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ آئی سی سی تاحال اس معاملے میں خاموش تاہم چیف پیٹرن صدر مملکت کے بجائے وزیر اعظم کی منظوری سے چیئرمین کے تقرر پر اعتراض کے خدشات موجود ہیں۔ان حالات میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا آپشن باقی ہوگا، متعدد آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کا تجربہ رکھنے والے آفیشل موجودہ صورتحال کے بارے میں بہتر رپورٹ پیش کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں