پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوتا تو اکیلا پھرتا گاڑی خود چلاتا پرویز خٹک

پختونخوا میں سیکیورٹی وجوہ پر کچھ حفاظتی اقدامات کرنے پڑتے ہیں، کرایے کے گھر میں رہتا ہوں


Monitoring Desk June 21, 2013
کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں، ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے انھیں سیکیورٹی کے اندر رہنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر ان کو کچھ حفاظتی اقدامات لینے پڑ رہے ہیں، اگر وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوتے تو وہ اکیلے پھرتے اور اپنی گاڑی خود چلاتے، صوبہ میں حالات بہتر ہونے پر لوگ ان کو اکیلے ہی پھرتے ہوئے دیکھیں گے، انھوں نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر ان کا کوئی رشتے دار یا دوست ان کے نام پر کام کروانے آئے تو اس کا کام نہ کیا جائے، خواہش ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے، لوگ اپنی ذات کو نکال کر ملک کیلیے سوچیں اور کام کریں، امیر اور غریب کو ترقی کے برابر مواقع ملیں، امید ہے کہ وفاق صوبہ کیساتھ تعاون کریگا۔



ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوںنے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا تھا اگر ہم اقتدار میں آگئے تو شاہانہ زندگی ترک کر دیں گے، اس لیے وہ ابھی تک اپنے کرایے کے مکان میں ہیں،کے پی کے کے وزرا بھی صرف ایک گاڑی میں پھرتے ہیں اور ان کو صرف ایک کانسٹیبل ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں