سپر ہائی وے پر گاڑیوں میں لوٹ مار ڈرائیوروں نے شاہراہ بلاک کر دی

گاڑیوں کی طویل قطاریں، شدید احتجاج پر پولیس حرکت میں آ گئی


Nama Nigar June 22, 2013
واردات کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے بلاک کر دی. فوٹو: فائل

سپر ہائی وے لونی کوٹ کے مقام پر کراچی سے پنڈی جانے والے ٹرک کو مسلح افراد نے روک کر ڈرائیور کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

واردات کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے بلاک کر دی، بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا مگر پولیس کی جانب سے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے کوئی کارروائی نہ کیے جانے اور ایک اورگاڑی کو لوٹنے پر ڈرائیوروں نے24گھنٹے بعد دوبارہ سپر ہائی وے کو بلاک کر دیا جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعرے لگائے۔ ڈرائیوروں کے شدید احتجاج پر پولیس حرکت میں آ گئی اور مظاہرین سے ملزمان کی گرفتاری کیلیے 2 گھنٹے کا وقت لیا۔



لونی کوٹ پولیس نے لطیف آباد اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر سامان سے بھرا ٹرک برآمد کر لیا اور ایک شخص عمران قریشی کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے دوسرے ٹرک کے سامان کی برآمدگی کیلیے کوٹری سائٹ کے خدا کی بستی، مسلم ٹاون سمیت دیگر علاقے میں چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں