بلدیہ ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر ن لیگ کا بھوک ہڑتال کا اعلان

5 جولائی تک ادائیگی نہ ہوئی تو وزیر اعلی ہاؤس پر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے،شبیر حسن


Numainda Express June 22, 2013
شبیر حسن انصاری نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے لیے 10 جولائی کی صبح 10 بجے وہ پریٹ آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہونگے. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن شبیر حسن انصاری نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ملازمین کو 5 جولائی تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کیے جانے پر وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

ایوب راجپوت، راجہ رئیس ،فرحان شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے لیے 10 جولائی کی صبح 10 بجے وہ پریٹ آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہونگے اور اسی دن سے وزیر اعلیٰ ہائوس کے مرکزی دروازے کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے جو ملازمین کو تنخوہواں کی ادائیگی تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔



کئی دنوں سے کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث تعفن اور بدبو اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں لیکن اس خراب صورتحال کے باوجود حکمران، بلدیاتی افسران ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں اور انہیں پایہ تکیمل تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی افسران کی ناقص پالیسیوں کے باعث بلدیہ کا انجنئرنگ ڈپارٹمنٹ بند ہوچکا ہے جب کہ واسا کی جانب سے شہریوں کو صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں