کسٹمز 21 اور ان لینڈ ریونیو کے 50 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی

19 افسران کوعارضی بنیادوں پر پروموٹ کیا گیا، ایف بی آر نے 3 نوٹیفکیشن جاری کردیے


Business Reporter June 23, 2013
19 افسران کوعارضی بنیادوں پر پروموٹ کیا گیا، ایف بی آر نے 3 نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹمز کے گریڈ17 کے 21 افسران اور ان لینڈ ریونیو کے گریڈ17 کے50 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 17 کے حامل 19 افسران کی عارضی بنیادوں (ایکٹنگ چارج) پرگریڈ 18 کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر1436 کے مطابق پاکستان کسٹمزسروس کے جن 21 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کی گئی ہے ان میں عامرنوازحامد، افضال احمد، طاہرجاوید، پیرزادہ محمد عمرقاسمی، علی رضا ترابی، محمد طیب، ریاض حسین، طاہرحبیب چیمہ، صالحہ ذاکر شاہ، کنول علی، آفتاب اللہ شاہ، محمد حسن فرید، محمد نعمان تاشفین، نوید عباس میمن، غلام حیدرمحیسر، سعد عطا ربانی، واجد زمان، محمد قاسم کھوکھر، مدثر احمد ترمذی، راشد جمیل اور علی وحید خان شامل ہیں۔



نوٹیفکیشن نمبر 1434 کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 کے حامل جن افسران کی گریڈ 18 میں ترقیاں دی گئی ہیں ان میں عروج محوش رضوی، محمد فاروق انور، ولایت خان، اجمل عقیل، چن زیب خان سواتی، افتخار حسین بلوچ، رفاقت علی سید، محمد نذیر احمد رضوی، محمد رفیق، شاہد عرفان حیدر، شکیل احمد، طیب محمود، ذوالفقار حسین عالم، صبا فہد، ذیشان آصف، صبا اعجاز، سلمہ شاہین، سمیرا کنول، یاسمین صدف، محمد سارم بھٹی، سید مشکورعلی، شہزاد علی خان، کرن مقصود، محمد عمران، سوبان احمد، حرا نذیر، محمد آصف، نفیسہ بانو، سمیع اللہ خان، ثمینہ کمال بلوچ، ذوالفقار علی، عابد حسین، اسامہ ادریس، راؤ شہزاد اخترعلی خان، چوہدری مرتضی علی اکبر، سید حسن سردار، ثنا اسلم جنجوعہ، نوید حسن، محمد ایوب شیخ، انور علی شیخ، بیلا طارق، آصف جمالی، محمد طارق، امین اللہ، جوہر علی شاہ، راشد محمود خان بھیٹانی اور ظل ہما مقبول شامل ہیں۔

اسی طرح ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر1435 کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے جن افسران کی عارضی بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقیاں کی گئی ہیں ان میں نائلہ اشرف خان، بینش خوشنود، شیخ سلیم الٰہی، فرحت ہدایت شاہ، لیلہ ملک شیر، اصرا فاروق، عدنان شاہد، موناباقر، شفقت رسول سندھو، محمد اسد منیرملک، سونیا انور رانا، عبدالحمید مگسی، سیدہ عروج زہرہ، الطاف حسین میمن، محمد عاصم قادر حئی، عبدالملک جت، محمد کاشف خان، ذیشان نذیر خان اور سید بلال محمود جعفری شامل ہیں۔