کھیل ’’آپکو سونیا‘‘ کے پریمیئر شو میں فنکاروں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

پہلاشو ساؤتھ لینڈ کلب میں ہواجس میں اداکار محب مرزا، اداکارہ آمنہ شیخ، رزکمالی، دیپک پروانی ودیگرنے شرکت کی


Showbiz Reporter June 23, 2013
ڈرامے کی کہانی نے آخر تک شائقین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا، اختتام پر شائقین نے فنکاروں کو اپنی کرسیوں سے اٹھ کر داد دی۔ فوٹو: فائل

جاوید صدیقی کا تحریر کیاہواکھیل 'آپکی سونیا'کے پریمئرشومیں فنکاروں اور عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تھیٹرڈرامہ 'آپکی سونیا' کا پہلا شو جمعرات کی شب ساؤتھ لینڈ کلب میں ہوا جس میں اداکار محب مرزا، اداکارہ آمنہ شیخ، رزکمالی، دیپک پروانی ودیگر نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کوسراہا۔ تھیٹر ڈرامہ 'آپکی سونیا' میں اداکارہ مہوش حیات اور سینئر اداکار ساجد حسن نے اپنی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھائے۔



ڈرامے کی کہانی امریتا نیگم اور زلفی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جسے اداکار ساجد حسن اوراداکارہ مہوش حیات اپنے خطوط میں بیان کرتے ہیں اور یہ سلسلہ سالوں جاری رہتا ہے دونوں کے درمیان خطوط غلط فہمیوں کے پہاڑ کھڑے کردیتے ہیں اور بل آخرخطوط کے ذریعے دونوں پر یہ راز عیاں ہوتاہے کہ ڈرامے میں آپکی سونیا کا کردار ادا کرنے والی مہوش حیات امریتہ نیگم کی بیٹی ہے اور زلفی امریتہ کی محبت ہوتا ہے۔



یہ بات دونوں کوایک دوسرے سے ملنے کے لیے مجبور کرتی ہے مگر حالات سازگار نہ ہونے کے باعث ملاقات ناممکن ہوجاتی ہے اور زلفی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ساجد حسن دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں جس پرآپکی سونیا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو بے حد ملال ہوتا ہے کہ کاش وہ ایک بار زلفی سے مل پاتی۔ ڈرامے کی کہانی نے آخر تک شائقین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا۔ ڈرامے کے اختتام پر شائقین نے فنکاروں کو اپنی کرسیوں سے اٹھ کر داد دی۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر علی خان اور اداکار ساجد حسن نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔سینئر اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ آپکی سونیا میں کام کرتے ہوئے مجھے لطف آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں