برازیلین صدر ڈیلما نے گھٹنے ٹیک دیے اصلاحات پر رضامند

ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کو فائدہ پہنچے گا، تیل کی آمدنی تعلیم پر خرچ ہوگی، ڈیلما روزیف


News Agencies June 23, 2013
ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کو فائدہ پہنچے گا، تیل کی آمدنی تعلیم پر خرچ ہوگی، ڈیلما روزیف

جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں زبردست احتجاج پر صدر ڈیلما روزیف نے گھٹنے ٹیک دیے، صدر نے نئی اصلاحات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ہفتے کو میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ٹی وی خطاب میں صدر ڈیلما نے کہا کہ ہم ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کو فائدہ پہنچے گا اور تیل کی تمام آمدنی تعلیم کے شعبے پر خرچ کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنیوالے ہزاروں برازیلین ڈاکٹرز کو واپس بلانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جاسکے۔



واضح رہے کہ صدرڈیلما روزیف نے اس بحران سے نمٹنے کیلیے اپنا جاپان کا دروہ بھی منسوخ کردیا تھا اور کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیاتھا۔ یاد رہے کہ برازیل میں یہ احتجاج کا سلسلہ 2ہفتے قبل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد سے شروع ہوا لیکن اب احتجاج کا رخ ملک میں پھیلی بدعنوانی اور آئندہ سال عالمی فٹبال کپ کے اخراجات کی جانب ہوگیاہے۔ برازیل میں حالیہ مظاہرے گزشتہ 21 برسوں میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں