عرفان آفریدی کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

اسٹار آل راؤنڈر عرفان آفریدی کے پہلے ہی اوور کے بعد فیلڈ امپائرز نے انھیں خبردار کیا۔


Sports Desk November 11, 2018
اسٹار آل راؤنڈر عرفان آفریدی کے پہلے ہی اوور کے بعد فیلڈ امپائرز نے انھیں خبردار کیا۔ ٖفوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری میں شریک یوگینڈا کے عرفان آفریدی کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔

امریکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد یوگینڈا کے کپتان مونانک پٹیل نے انکشاف کیا کہ اسٹار آل راؤنڈر عرفان آفریدی کے پہلے ہی اوور کے بعد فیلڈ امپائرز نے انھیں خبردار کیا کہ اگر اب ان سے بولنگ کرائی گئی تو مشکوک بولنگ ایکشن پر نوبال قرار دی جائے گی، جس کی وجہ سے انھیں بولنگ اٹیک سے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ عرفان سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے بھانجے ہیں۔

 

مقبول خبریں