شاہد آفریدی کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہونے کا امکان

امکان ہے شاہد آفریدی کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلیے اپنا نام دے دیں گے۔


Abbas Raza November 11, 2018
امکان ہے شاہد آفریدی کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلیے اپنا نام دے دیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فرنچائز کی طرف سے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھنے پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کسی دوسری ٹیم کو جوائن کرنے کا سوچنے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آفریدی ٹی ٹین لیگ میں آئیکون پلیئر اور پختونز ٹیم کی قیادت کیلیے تیار ہیں، دوسری جانب کراچی کنگز کی خواہش ہے کہ وہ صرف پی ایس ایل میں حصہ لیں، آل راؤنڈر نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

امکان یہی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلیے اپنا نام دے دیں گے، وہاں کیٹیگری کے مطابق کوئی بھی ٹیم انھیں منتخب کر سکے گی۔

 

مقبول خبریں