فلموں میں کام کرنے سے بے حس ہوچکا ہوں شاہ رخ خان

دوسرو ں کے کردار کرکے اپنی کو ئی زندگی نہیں رہتی،’’چنائی ایکسپریس‘‘ کی تشہیر پر گفتگو


Net News June 24, 2013
دوسرو ں کے کردار کرکے اپنی کو ئی زندگی نہیں رہتی، ’’چنائی ایکسپریس‘‘ کی تشہیر پر گفتگو۔ فوٹو: فائل

بھارتی سپر اسٹارشاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے سے وہ بے حس ہوگئے ہیں۔

اپنی آنے والی فلم "چنائی ایکسپریس "کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا وہ بیس برس سے زائد عرصے سے فلموں سے وابستہ ہیں اتنے برسوں تک اس طرح کی زندگی جینے کے بعد شاید انسان بے حس ہو جاتا ہے۔



ہر صبح اپ اٹھتے ہیں اور کسی دوسرے کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں کوئی آپ سے کہے ہنسو تو اپ ہنستے ہیں ڈانس کرنے کی خواہش نہیں ہے تب بھی اپ ڈانس کرتے ہیں ایسے میں اپنی ذاتی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں شاہ رخ نے کہا وہ کئی طرح کے کام کرتے ہیں لیکن فلم بنانے کا عمل انھیں خوشی کا احساس دیتا ہے۔

مقبول خبریں