نتھلی بھارتی خاتون کی منفرد پہچان ہے سوناکشی سنہا

16 برس کی عمر میں ناک چھدوایا، نتھلی پہننا بہت پسند ہے، لٹیرا میں اسے استعمال کروں گی، سوناکشی سنہا


Net News June 24, 2013
16 برس کی عمر میں ناک چھدوایا، نتھلی پہننا بہت پسند ہے، لٹیرا میں اسے استعمال کروں گی، سوناکشی سنہا فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ انھیں ناک میں نتھلی پہننا اچھا لگتا ہے۔

اداکار سوناکشی سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ جب وہ 16 برس کی تھیں تب انھوں نے اپنا ناک چھدوایا تھا۔ انھیں ناک میں نتھلی پہننا بہت پسند ہے۔ ان کی پہلی فلم''دبنگ'' میں بھی انھوں نے ناک میں نتھلی کا استعمال کیا تھا اب فلم لٹیرا میں بھی وہ اس انداز میں دکھائی دیں گی۔



ان کے نزدیک یہ ایک دیسی اور ہٹ کر انداز ہے جو انھیں بہت اچھا لگتا ہے یہ ایک بھارتی خاتون کی منفرد پہچان بھی ہے۔ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو نتھلی پہنتی ہیں اور اس کے ذریعے بھارتی خاتون ہونے کا ثبوت دیتی ہیں۔ انھیں اس بات پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں