غزہ کے گلوکار محمد آصف نے عرب آئیڈل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بیروت میں ہونیوالے مقابلے میں آصف نے شام کی گلوکارہ فرخ اور مصر کے احمد جمال کو ہرایا


Net News June 24, 2013
جیت کے اعلان پر فلسطین میں جشن، آصف کی حوصلہ افزائی کی جائے، محمودعباس۔ فوٹو: فائل

غزہ کے گلوکار محمد آصف نے عرب آئیڈل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کا فائنل بیروت میں منعقد ہوا۔ جس میں آصف نے شام کی خاتون گلوکارہ فرخ یوسف اور مصرکے احمد جمال کوہرایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والے اس مقابلے کو خطے کے لاکھوں افراد نے ٹی وی پر دیکھا اس ٹیلنٹ شو کو بیروت میں قائم ایم بی سی ٹی وی پر مارچ سے نشر کیا جا رہا تھا آصف کی جیت کے اعلان پر فلسطینی شہروں میں جشن کا سا سماں دیکھا گیا۔



نوجوان گلیوں میں نکل ائے غزہ شہر اور مشرقی یروشلم میں اتش بازی بھی کی گئی ۔عساف کے والدین فلسطینی ہیں اور وہ خود لیبیا میں پیدا ہوئے وہ غزہ میں رہنے والے پہلے گلوکار ہیں جنھوں نے گلوکاری کا کوئی بڑا مقابلہ جیتا ہے فلسطینی رہنماؤں بشمول صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ عساف کی حمایت و حوصلہ افزائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں