عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلیے تیار

یوٹی وی موشن پکچرزکے تحت عمران اورودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔


Net News June 24, 2013
یوٹی وی موشن پکچرزکے تحت عمران اورودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم''گھن چکر'' کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ''اللہ مہربان''کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے دیویا کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے ساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں