پاکستان اور آئی ایم ایف پالیسی مذاکرات کا پہلا دور مکمل

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 نومبر 2018
 بجلی وگیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، سبسڈیز میں مزیدکمی پر آج تبادلہ خیال ہوگا۔ فوٹو: فائل

 بجلی وگیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، سبسڈیز میں مزیدکمی پر آج تبادلہ خیال ہوگا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایم ایف وفد نے پیرکو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرکا دورہ بھی کیا، اس موقع پر چئیرمین ایف بی ا ر جہانزیب خان، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر اقبال سمیت دیگر حکام نے ٹیکس وصولیوں بارے بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کی ٹیکس وصولیوں میں60 ارب روپے کے لگ بھگ شارٹ فال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم وفدکو اضافی ریونیوکیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کیاگیا۔ وفدکو ٹیکس اصلاحات سمیت ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

وفد کو بتایا گیا کہ ان لینڈ ریونیوکی طرح کسٹمز میں بھی ممبر پالیسی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر میں پالیسی اور آپریشن کو الگ الگ کیا جارہا ہے جس کیلئے اعلی سطع کا پالیسی بورڈ قائم کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے پالیسی بوفڈ کے قیام کی منظوری دیدی ہے، پالیسی بورڈ کے سربراہ وزیر خزانہ ہونگے، ممبران میں چئیرمین ایف بی آر،وزارت منصوبہ بندی، تجارت، ٹیکسٹائل و دیگر وزارتوں کے وزراء کے علاوہ نجی شعبہ کے ماہرین شامل ہونگے۔

آئی ایم ایف ٹیم اورفیڈرل بورڈ آف ریونیوکے درمیان مذاکرات میں ایف بی آر حکام نے ٹیکس نظام ٹیکس چوری کے نظام میں اصلاحات سمیت ٹیکس نیٹ بڑھانے اوراہداف کے حصول پر بریفنگ دی اوروفد کو نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ٹیکسزکی مد میں دی گئی ریلیف کوختم کرنے اورڈائریکٹ ان ڈائریکٹ ٹیکسزکی شرح سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آج وزیرخزانہ اسد عمرکی سربراہی میں ہونے والے پالیسی سطع کے مذاکرات کے دوسرے دور میںآئی ایم ایف کو پاور سیکٹر میں ہونے والے سرکلر ڈیٹ سبسڈی کی تفصیلات، لائن لاسسز اوروصولیوں سے متعلق اعداد و شمار بارے آگاہ کیا جائیگا اور بجلی وگیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ و سبسڈیز میں مزید کمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا اس کے علاوہ نجکاری پروگرام بارے بھی آگاہ کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔