رکن اسمبلی کے بیٹے پر مقدمہ سانگھڑ میں ہڑتال تھانیدار معطل

دکانداروں پر تشدد، ساجد نظامانی سمیت 9 افراد کیخلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا گیا


Nama Nigar June 24, 2013
ایس ایس پی سانگھڑ منیر احمد کھوڑو نے فنکشنل کے وفد کومقدمے سے نام خارج کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایس ایچ او جاوید چانڈیو کو معطل کردیا۔ فوٹو: فائل

رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کیے جانے کے خلاف سانگھڑ شہر میں شٹربند ہڑتال، ایس ایس پی سانگھڑ نے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

کیس سے نام خارج کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے رکن سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی کے بیٹے ساجد نظامانی، سابق یو سی ناظم مراد علی کے بیٹے عالم خان نظامانی سمیت 9 افراد پر 3 روز قبل سردار ندیم لغاری پر قاتلانہ حملے اور زخمی کرنے کا مقدمہ سانگھڑ تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے خلاف فنکشنل مسلم لیگ کی اپیل پر سانگھڑ شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مزاکر، ہوٹل بند رہے جس سے شہریو کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔



ایس ایس پی سانگھڑ منیر احمد کھوڑو نے فنکشنل کے وفد کومقدمے سے نام خارج کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایس ایچ او جاوید چانڈیو کو معطل کردیا۔ سابق وفاقی وزیر و رکن سندھ اسمبلی حاجی خدا بخش راجڑ، سعید خان نظامانی، نیند کمار ایڈووکیٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سانگھڑ کے پر امن ماحول کو پرتشدد بنایا جارہا ہے، فیڈریشن آف کامرس سانگھڑ کے صدر ملک شیر محمد صوفی عبدالحق و دیگر کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سانگھڑ میں ڈنڈا برادر نوجوانوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں اور دکانداروں کو مارا پیٹا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں