بلدیہ تلہار کے صفائی عملے کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری

ایڈمنسٹریٹر اور فنانس آفیسر کی تقرری، رکی ہوئی تنخواہیں جلد جاری کیے جانے کا امکان


Nama Nigar June 24, 2013
آٹھویں روز بھی صفائی عملے کی ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

SWAT: حکومت سندھ نے تعلقہ کونسل تلہارمیں ایڈ منسٹریٹر اور فنانس آفیسر کی تقرری کردی، صفائی عملے کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ کونسل تلہار کے ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال کے بعد لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ نے تعلقہ کونسل تلہار میں غلام مصطفی میمن کو میونسپل ایڈمنسٹریٹر اور فاروق احمد جمالی کو فنانس آفیسر مقرر کردیا ہے۔



مذکورہ افسران چارج لیتے ہی تعلقہ کونسل کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرینگے۔ دوسری جانب آٹھویں روز بھی صفائی عملے کی ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں