- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بجائے سلیکشن کا فیصلہ
پشاور: پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بجائے مالی طور مستحکم اور پارٹی کے لیے وقت دینے والے افراد کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی چیرمین عمران خان نے فوری پر حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کرکے عبوری سیٹ اپ بنانے اور حکومتی عہدے رکھنے والوں کو فوری طور پارٹی عہدے چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عمران خان نے بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے پارٹی عہدوں کے لیے خواہشمند کارکنوں سے درخواستیں مانگی گئی تھیں جس کا آج آخری روز ہے۔ پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی صوبوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔
زرائع نے بتایا ہے کہ مالی طور مستحکم اور پارٹی کے لیے وقت دینے والوں کو عہدوں میں ترجیح دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل ارشد داد سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہ ہوسکی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے پارٹی کو منظم کیا جارہا ہے اور کسی ورکر کی حلق تلفی نہیں کی جائے گی اور میرٹ پر عہدے دیے جائیں گے۔ چیرمین کی ہدایت پر حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کیے جارہے ہیں تاکہ کارکنوں کو بھی پارٹی میں عہدے مل سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔